چھوٹی الائچی اور لونگ کو ملا کر کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

چھوٹی الائچی اور لونگ کو ملا کر کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟


لونگ اور چھوٹی الائچی ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں. ان کا استعمال ذائقہ بڑھانے کے لئے مختلف کھانوں میں کیا جاتا ہے لیکن ان ہی دونوں چیزوں کو ملا کر استعمال کیا جائے تو ان کے طبی خواص بھی بڑھ جاتے ہیں.

قہوہ بنانے کا طریقہ

لونگ، دار چینی اور چھوٹی الائچی کو ہم وزن لے کر پیس لیں. ایک کپ پانی ابالیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ یہ پاؤڈر شامل کر لیں. تھوڑی دیر پکا کر چھان کر پی لیں۔ اس میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

فائدے

نزلہ کھانسی اور خاص طور پر سانس کی تکلیف کا خاتمہ کرنے کے لیے بہترین ہیں کیونکہ یہ سانس کی نالی کو صاف رکھتے ہیں اور بلغم جمنے سے روکتا ہے.

لونگ اور الائچی میں جراثیم کش خصوصیات ہیں جو بیکٹیریا کے خلاف لڑنے میں معاونت کرتے ہیں.

میٹابالزم میں اضافہ کرتے ہیں جس سے وزن کم ہوتا ہے. اس کے علاوہ گیس، اپھارہ، بدہضمی اور متلی کی کیفیت سے نجات دیتا ہے.

خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتی ہیں

لونگ اور الائچی معدے کے السر کی تکلیف کم کرنے میں بھی مددگار ہیں.

ان اجزاء میں کینسر مخالف خصوصیات ہوتی ہیں جو کئی اقسام کے کینسر سے حفاظت کرتی ہیں.




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top