واٹر پروف کاجل آنکھوں کے لیے کتنا نقصان دہ ہے؟

واٹر پروف کاجل آنکھوں کے لیے کتنا نقصان دہ ہے؟


گرمی، نمی یا پانی سے بچاؤ کے لیے واٹر پروف کاجل کا استعمال عام ہو چکا ہے، خاص طور پر خواتین اسے اپنی آنکھوں کو خوبصورت دکھانے کے لیے لگاتی ہیں۔ لیکن واٹر پروف میک اپ، خاص طور پر کاجل، آپ کی آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

آسٹریلیا کی ایک مشہور ماہر امراض چشم، ڈاکٹر جیکولین پیلٹز نے خبردار کیا ہے کہ واٹر پروف کاجل آنکھوں کو خشک کرنے، جلن اور دھندلا نظر آنے جیسی مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر پیلٹز کہتی ہیں کہ واٹر پروف کاجل میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو اسے لمبے وقت تک آنکھوں پر برقرار رکھتے ہیں۔ یہی کیمیکل آنکھوں میں موجود نمی، جسے آنسو فلم کہا جاتا ہے، کو بھی خشک کر دیتے ہیں۔

آنسو فلم آنکھ کو نم رکھنے اور دھول یا جراثیم سے بچانے کا قدرتی نظام ہے۔ اس کی خشکی آنکھوں میں جلن، سرخی اور تکلیف کا سبب بنتی ہے۔

واٹر پروف کاجل صاف کرنا بھی ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ اسے ہٹانے کے لیے یا تو سخت کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں یا آنکھوں کو بار بار رگڑا جاتا ہے، جو کہ آنکھوں کے نازک حصے کو نقصان پہنچاسکتے ہیں خاص طور پر اگر آنکھیں پہلے سے حساس ہوں۔

دیگر ماہرین کی رائے بھی یہی ہے۔ کینیڈا کے ڈاکٹر جولین بروشیا نے بھی واٹر پروف میک اپ کے استعمال سے منع کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے میک اپ کا استعمال آنکھوں کے خاص غدود (Meibomian glands) کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ غدود آنکھوں کو نم رکھنے کے لیے تیل پیدا کرتے ہیں، اور ان کا خراب ہونا آنکھوں کو مزید خشک کر دیتا ہے۔

تحقیقات کے مطابق واٹر پروف کاجل میں بعض مضر رساں کیمیکل نہ صرف آنکھوں بلکہ جلد اور مجموعی صحت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ کچھ تو کینسر پیدا کرنے والے بھی سمجھے جاتے ہیں۔

یاد رکھیں ، آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہیں ۔

خوبصورتی کے چکر میں اپنی آنکھوں کی صحت کو داؤ پر نہ لگائیں۔

سادہ، ہلکے اور محفوظ میک اپ کو ترجیح دیں اور آنکھوں میں کسی بھی قسم کی خارش، خشکی یا جلن محسوس ہو تو فوراً ماہرِ چشم سے رجوع کریں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top