جاپان کی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے یا رات کا کھانا دیر سے کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں اوسٹیو پراسس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
طرز زندگی کے عناصر جیسے ورزش، الکحل کا استعمال اور تمباکو نوشی کو ہڈیوں کے اس عام عارضے کا خطرہ بڑھانے والے عناصر قرار دیا جاتا ہے، مگر غذا اور اوسٹیو پراسس کے درمیان تعلق پر اب تک زیادہ تحقیق کام نہیں
ہوا۔
اس تحقیق میں 9 لاکھ 27 ہزار سے زائد مردوں اور خوراین کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق کے دوران طرز زندگی کے عناصر اور ہڈیوں کے اس عارضے کے درمیان تعلق کو جاننے کی کوشش کی گئی۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ صحت کے لیے نقصان دہ عادات جیسے تمباکو نوشی، الکحل، ورزش سے دوری، نیند کی کمی، ناشتہ نہ کرنے اور رات گئے کھانا کھانے سے اوسٹیو پراسس کی تشخیص کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ اس تحقیق کا مقصد طرز زندگی کی عادات جیسے غذا اور جوڑوں کے فریکچر کے درمیان تعلق کا تجزیہ کرنا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ ناشتہ نہ کرنے اور رات گئے کھانا کھانے سے اوسٹیو پراسس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت کے لیے نقصان دہ غذائی عادات کے ساتھ اگر دیگر عناصر جیسے جسمانی سرگرمیوں سے دوری، ناکافی نیند اور تمباکو نوشی وغیرہ جڑ جائیں تو پھر اس تکلیف دہ مرض کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔
محققین کے مطابق اگر آپ زندگی میں ہڈیوں کے اس عام ترین اور تکلیف دہ عارضے سے بچنا چاہتے ہیں تو ناشتہ ضرور کریں جبکہ رات کا کھانا جلد کھانا شروع کر دیں۔