قد بڑھانے والی 5 سبزیاں جو بچوں کے لیے ضروری ہیں

قد بڑھانے والی 5 سبزیاں جو بچوں کے لیے ضروری ہیں


کیا آپ ایسے والدین ہیں جو سمجھتے ہیں کہ بچوں کا قد صرف جینیاتی عوامل پر منحصر ہے، تو آپ کا یہ تصوربالکل غلط ہے۔ بچوں کا قد نہ صرف جینیات بلکہ نیند، ورزش، طرزِ زندگی، متوازن غذا اور غذائی اجزاء پر بھی منحصر ہے۔

ہر والدین چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ نہ صرف صحت مند ہو بلکہ اس کا قد کاٹھ بھی اچھا ہو، تاکہ وہ خوداعتمادی کے ساتھ زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھے اورترقی کرے۔

والدین کی یہ عادتیں بچوں کے دماغ کو کمزور کردیتی ہیں اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے بچے کا قد اس کے ہم عمر بچوں کے مقابلے میں کم ہے، تو کچھ خاص سبزیاں ان کی خوراک میں شامل کر کے اس مسئلے کو دور کیا جا سکتا ہے۔ یہ سبزیاں بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط کر کے گروتھ ہارمون کو متحرک کرتی ہیں۔

پالک
پالک کیلشیم، آئرن، اور وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط کرنے اور جسم کے مجموعی نشوونما میں مددگار ہے۔ اسے بچوں کے سوپ، سبزی یا اسموتھی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ بدتمیز بچوں کو بنا مار پیٹ کے کیسے سدھارا جائے؟ والدین کیلئے اہم مشورے

گاجر
گاجر میں موجود وٹامن اے اور بیٹا-کیروٹین ہڈیوں اور بافتوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔ یہ بچوں کے گروتھ ہارمون کے بننے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ گاجر کو سلاد، جوس یا سبزی کے طور پر بچوں کو دیا جا سکتا ہے۔

بروکولی
بروکولی میں وٹامن سی، کے، اور کیلشیم پایا جاتا ہے، جو بچوں کی مدافعتی نظام کے ساتھ ہڈیوں کی مضبوطی اور نشوونما میں مددگار ہے۔ بچوں کو یہ سبزی بھاپ میں پکائی ہوئی یا سوپ میں شامل کر کے دی جا سکتی ہے۔

مٹر
مٹر پروٹین، وٹامنز، اور منرلز کا بہترین ذریعہ ہے، جو پٹھوں اور ہڈیوں کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں۔ اسے سبزی یا پراٹھے میں شامل کر کے بچوں کو دیا جا سکتا ہے۔

شکر قندی
شکرقندی میں وٹامن اے، سی، اور فائبر موجود ہوتا ہے، جو بچوں کی مجموعی نشوونما اور مدافعتی نظام کے لیے مفید ہے۔ بچوں کو اسے ابال کر یا بھون کر دیا جا سکتا ہے۔ یہ سبزیاں نہ صرف بچوں کی ہڈیوں اور عضلات کی مضبوطی میں مدد کرتی ہیں بلکہ ان کے قد اور مجموعی نشوونما کے لیے بھی بہت مؤثر ہیں۔ والدین اپنی بچوں کی خوراک میں یہ سبزیاں شامل کر کے ان کی صحت اور قد کو بہتر بنا سکتے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top