دوردراز علاقوں میں صحت خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، وزیر صحت

دوردراز علاقوں میں صحت خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، وزیر صحت


دوردراز علاقوں میں صحت خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،وزیر صحت وزیر صحت مصطفی کمال نے صحت کے شعبے میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

انہوں نے یہ بات عالمی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت ٹیلی میڈیسن سروسز کے ذریعے صحت کی سہولیات کی رسائی دور دراز علاقوں کے مستحق افراد تک بڑھانے کے لئے کام کررہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مریضوں کے اعدادو شمار کے تحفظ کے یونیورسل میڈیکل ریکارڈز پر عملدرآمد کرنے کے حکومتی اقدام کو بھی اجاگر کیا۔ بات چیت کے دوران فریقین نے پاکستان کے صحت کے شعبے کو درپیش اہم مسائل کا جائزہ لیا اور ان کے پائیدار حل پر غور کیا۔

عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے وزارت صحت کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کو سراہااور اس کے جاری اقدمات کی حمایت کا یقین دلایا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top