چھوٹے قد کے حامل افراد اپنے قد کی وجہ سے کافی فکر مند رہتے ہیں۔ لوگ تو مذاق میں انھیں کہہ دیتے ہیں کہ قد بڑھانا ہے تو لٹکنا شروع کردو مگر اب ہر کوئی تو لٹکنے سے رہا۔ اس لئے آج ہم چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو قد بڑھانے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں۔ خاص طور پر بچوں کو تو یہ ضرور ہی کھلانی چاہئیں
10غذائیں:
• انڈے:
یہ وٹامن B12اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا قد بڑھتا ہے اس لئے ہی کہا جاتا ہے کہ انڈہ آپ کے لئے بہت ضروری ہے اور انڈے کھانا واقعی آپ کی صحت کے لئے مفید ہے۔
• مرغی:
چکن میں موجود پروٹین وٹامن بی 12، نیاسین ، سیلینیم ، فاسفورس اور امائنو ایسڈ ز پائے جاتے ہیں جو تحیق کے مطابق قد بڑھانے میں مدد گار ہیں۔ اس لئے آپ چکن کو بھی ترک نہ کریں ہفتے میں ایک بار ضرور کھائیں۔
• بادام
بادام وٹامنز، معدنیات، فائبر ، مینگنیز اور میگنیشیم کی مقدار ہوتی ہے جو جسم کو نہ صرف بڑھانے کا کام کرتے ہیں بلکہ ذہن کو بھی تیز بناتاہے۔
• سبزیاں اور پھل
تازہ پھل کھانے کی عادت ڈالیں کیونکہ ان میں وٹامن اے،سی،ڈی،کیلشیم ،کاربوہائیڈریٹس اور پوٹاشیم کی مطلوبہ مقدارپائی جاتی ہے جوکہ قد کو بڑھانے کا ایک اہم جز ہیں۔
• دودھ
دودھ میں موجود کیلشیم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ انہیں بڑھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔دودھ میں موجود وٹامن اے کی وجہ سے ہڈیاں زیادہ بہتر طریقے سے کیلشیم جذب کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دودھ قد بڑھانے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
• فائبر والی غذائیں
ایسی غذائیں جن میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہو وہ کھائی جائیں جیسے : جو،باجرہ،مکئی، کیلے ان میں فائبر کے ساتھ آئرن،میگنیشیم اورسیلینم پایاجاتا ہے جو کہ جسم کو بڑھانےمیں مدد دیتا ہے۔
• گوشت
مٹن اور بیف میں بھی چونکہ منرالز اور وٹامنز کی کثیر مقدار ہوتی ہے جو آپ کے قد کو بڑھانے میں اہم ثابت ہوتے ہیں، لہذا متوازن غذا کا استعمال کریں اور پائیں لمبا قد قدرتی طور پر۔
• مچھلی
مچھلی میں اومیگا تھری،وٹامن ڈی اور پروٹین پائی جاتی ہے جس کا متبادل طریقے سے استعمال قد کو بڑھانے کا کام انجام دیتا ہے۔
• دہی:
دہی میں کئی اہم غذائی اجزاء کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں جو تحقیق کے مطابق مدافعتی فنکشن کو بہتر بنانے اور قد کو بڑھانے کا اہم کام سرانجام دیتے ہیں۔
• شکر قندی:
شکر قندی خاص طور پر وٹامن اے سے مالا مال ہیں ، جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ آپ کے قد کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ ان میں وٹامن سی، مینگنیز، وٹامن بی 6 اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو جسمانی ڈھانچے کو قدرتی طور پر بڑھاتا ہے جس سے آپ کا قد بڑھتا ہے۔