اس مزیدار پھل کے استعمال سے آپ کی عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے

اس مزیدار پھل کے استعمال سے آپ کی عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے


جوان دکھنے کی خواہش سب کو ہوتی ہے جس کیلئے لوگ کافی محنت کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ قدرت نے چند مخصوص پھل ایسے پیدا کیے ہیں جو آپ کی عمر کو بڑھانے اور جوان رکھنے کی خصوصیت رکھتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اگر آپ پھل اور سبزیوں کا زیادہ استعمال اور روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنائیں تو آپ کی عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

تو آج ہم آپ کو کچھ ایسے پھلوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کی صحت کیلئے فائدہ مند ہیں۔

پپیتا

پپیتا جسم کو مائیکرو نیوٹرینٹ اور اینٹی آکسیڈینٹ وافر مقدار میں فراہم کرتا ہے جو عمر کو بڑھاتا ہے اور یہ جسم میں موجود نقصان پہنچانے والے آزاد ریڈیکلز کو ختم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ پپیتا منرلز، وٹامنز اور کلیشیئم سمیت دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد پر ہونے والی چھائیوں اور جھریوں کو ختم کرکے جلد کو صحت مند بناتا ہے۔

انار

انار کا رنگ جتنا خوبصورت ہوتا ہے اس کا ذائقہ بھی اتنا ہی مزیدار ہوتا ہے، جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انار کھانے والے افراد کی جلد جوان رہتی ہے اور جلد پر جھریاں بھی نہیں پڑتیں۔

کیلا

کیلا فائبر کا خزانہ ہے جس میں وٹامن اے، بی اور ای بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے، کیلا آپ کی بڑھتی عمر کو کم کرکے جوان رہنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

کینو

کینو کی افادیت سے سب ہی واقف ہیں جو اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، وٹامن سی جلد کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جلد کو چمکدار بناتا ہے۔

تربوز

تربوز میں 92 فیصد پانی ہوتا ہے جو آپ کے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے اور جلد کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ دھوپ سے متاثر ہونے والی جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے، ای اور سی موجود ہوتا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top