ہالی ووڈ کے معروف اداکار رابرٹ ریڈ فورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق رابرٹ ریڈ فورڈ نے اپنی اداکاری سے 60 اور 70 کی دہائی میں عالمی شہرت پائی، انھوں نے پچاس سے زیادہ ہالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔ رابرٹ ریڈ فورڈ کو آسکر اور گولڈن گلوب ایوارڈ سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا تھا۔
بڑی اسکرین پر ان کے کیریئر کا آغاز 1960 کی فلم ٹال اسٹوری میں ایک مختصر سے کردار کے سے ہوا، جہاں انھیں اپنے وقت کی معروف اداکارہ جین فونڈا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
ایک ہزار سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں سے بائیکاٹ کا اعلان
اگست 1936 میں سانتا مونیکا کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے ریڈ فورڈ ایک دودھ والے کے بیٹے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے ایک آئل کمپنی میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کیا۔