کیکو شاردا کا کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ

کیکو شاردا کا کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ


بھارتی شوبز انڈسٹری سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں مقبول کامیڈین اور اداکار کیکو شاردا نے مشہور ٹی وی پروگرام “دی کپل شرما شو” کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وہ کئی برسوں سے اس پروگرام کا حصہ تھے اور اپنے منفرد انداز اور دلچسپ کرداروں کی وجہ سے ناظرین میں بے حد مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔

چینی سرمایہ کار پاکستان کو اپنی ترجیحی منزل سمجھیں،وزیراعظم

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیکو شاردا اب جلد ہی ایمازون پر نشر ہونے والے ایک نئے کامیڈی شو میں جلوہ گر ہوں گے، جس کی وجہ سے انہوں نے کپل شرما کے پروگرام سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے نہ تو کیکو شاردا اور نہ ہی کپل شرما شو کی ٹیم نے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید کی ہے۔

گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف،لڑکے نے علاقے کی بجلی کاٹ دی

کیکو کے مداح ان کے فیصلے پر افسردہ ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ کیکو شاردا کا ہر کردار، چاہے وہ کوئی خاتون کا روپ ہو یا مزاحیہ استاد کا، کپل شرما شو کا لازمی جزو رہا ہے اور ناظرین نے ہمیشہ ان کی پرفارمنس کو بھرپور پسند کیا ہے۔

مریم نواز کا ملتان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،امدادی اور ریلیف سرگرمیوں پر اظہار اطمینان

یہ پہلا موقع نہیں کہ شو کے اہم فنکاروں نے اسے چھوڑا ہو۔ اس سے قبل مشہور کامیڈین کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور سمونا چکرورتی بھی پروگرام کو چھوڑ چکے ہیں۔ البتہ کرشنا اور سنیل گروور نے مداحوں کے اصرار پر دوبارہ ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

دریائے چناب کے اردگرد رہنے والی آبادیوں کو الرٹ جاری

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیکو شاردا کا یہ فیصلہ مستقل ثابت ہوتا ہے یا وہ بھی دیگر ساتھی فنکاروں کی طرح مداحوں کی خواہش پر ایک بار پھر کپل شرما شو کا حصہ بننے پر راضی ہوجائیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top