بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن پر ان کے شوہر ظہیر اقبال نے مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوناکشی نے ایک تقریب کے دوران اپنے پییٹ کو دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا جس پر شرکا کے درمیان چہ میگوئیاں ہونے لگی کہ ہو نا ہو اداکارہ اپنا حمل چھپا رہی ہیں۔
اس خبر کے سامنے آنے پر ظہیر اقبال نے خوشی اور حیرت کو ملا جلا ردعمل دیا، اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘میرے کان ابھی تک اس خبر سے واقف نہیں ہیں، وہ شاید ابھی آرام فرما رہے ہیں۔’
ظہیر اقبال کے طنزیہ بیان کے بعد بھی یہ افواہ سوشل میڈیا پرپ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔
قصور دراصل مداحوں کا بھی نہیں کہ وہ افواہ پر یقین کر بیٹھے کیونکہ سوناکشی کا انداز ہی حاملہ عورتوں والا تھا۔
جلتی پر تیل کا کام ان کے شوہر ظہیر نے کیا جب وہ کیمرہ کے سامنے سوناکشی کے پیٹ کو یوں چھونے لگے جیسے اپنے بچے کو پیار کر رہے ہوں۔
اس مذاق پر سوناکشی نے انہیں بری طرح ڈانٹا اور دھکے دے کر پیچھے کر دیا۔
اس حرکت پر ظہیر اقبال سمیت تقریب کے تمام شرکا کا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا۔
سوناکشی یا ان کی ٹیم نے اس ضمن میں کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔
اور وضاحتی بیان کی ضرورت ہے بھی نہیں کیونکہ میاں بیوی نے پہلے ہی مزاحیہ انداز میں اس افواہ کی واضح تردید کر دی ہے۔