کون بنے گا کروڑ پتی ، میں اوور کانفیڈنس ، کم عمر بچہ ٹرولنگ کا شکار بن گیا

کون بنے گا کروڑ پتی ، میں اوور کانفیڈنس ، کم عمر بچہ ٹرولنگ کا شکار بن گیا


بھا رتی ٹی وی کے مشہور شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں آنے والا کم عمر بچہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار بن گیا۔

گزشتہ دنوں گجرات سے تعلق رکھنے والا ایک کم عمر طالب علم جب کون بنے گا کروڑ پتی کے شو میں شریک ہوا تو اس نے نہ صرف ناظرین کی توجہ حاصل کی بلکہ سوشل میڈیا پر ایک بھرپور بحث بھی چھیڑ دی۔

بچے کے جوابات اور امیتابھ بچن کے ساتھ اس کے “رویے” کو کچھ ناظرین نے بدتمیزی قرار دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ بچہ آن لائن ٹرولنگ کا شکار بن گیا۔

فضا علی کا رئیلٹی ڈیٹنگ شو لازوال عشق پر کڑا ردعمل

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی بچوں کا “اعتماد” دراصل غلط سمت میں بڑھتا ہوا خود اعتمادی کا فریب بن جاتا ہے، اور جب ہم، والدین یا اساتذہ، اس پر مسکرا کر اسے “معصومیت” یا “چالاکی” کہہ کر گزر جاتے ہیں، تو ہم لاشعوری طور پر ایک غلط رویے کو انعام دیتے ہیں۔

صارف نے مزید کہا کہ 5 ویں گریڈ کا بچہ جو اپنے سامنے امیتابھ بچن جیسے بڑے فنکار کو’ آپشن ڈالو‘ اور  ’لاک کرو‘  کے انداز میں حکم دے، وہ دراصل یہ دکھا رہا ہے کہ توجہ اور تعریف کے دباؤ میں بچے کس طرح حد سے آگے نکل سکتے ہیں۔

ہم ایوارڈز: یاسر حسین اور حریم فاروق کی گفتگو پر سجل علی کا ردعمل، ویڈیو وائرل ہوگئی

بچے کے اوور کانفیڈنس پر امیتابھ بچن کا یہ جملہ ’’کبھی کبھی بچے اوور کانفیڈنس میں غلطی کر دیتے ہیں‘‘ ایک سادہ مگر گہرا پیغام تھا۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top