معروف پاکستانی گلوکار شاہت فتح علی خان انڈوں سے حملے پر دلبرداشتہ ہو کر روپڑے۔ چاہت فتح علی خان کی روتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر مشہور شخصیت چاہت فتح علی خان کی انڈوں پر حملے کے بعد روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں وہ روتے ہوئے اپنی مایوس اور دکھ کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملے کے بعد ان کی ایک اور دیڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ انتہائی دلبرداشتہ دکھائی دے رہے ہیں۔ اور ان کے دوست ان کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے لیے دل سے گاتے ہیں۔ اور انہیں اس طرح ذلیل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ وہ اپنی محنت سے لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اس واقعے نے ان کا دل توڑ دیا۔
سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے واقعے کی سخت مذمت کی گئی۔ جبکہ ان کے ساتھ ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان خوفزدہ، نئی فلم کی شوٹنگ سے پہلے پوجا پاٹ رکھ لی
واضح رہے کہ گزشتہ روز چاہت فتح علی خان کو انگلینڈ میں دو نوجوانوں کی طرف سے انڈے مارے گئے تھے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔