ریچھ کے حملے کا شکار ہونے والی معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ کی ٹیم نے ان کی صحت سے متعلق پہلا باضابطہ بیان جاری کردیا ہے۔
قراۃ العین بلوچ کے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ حال ہی میں بلتستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کرنے گئی تھیں جہاں وہ جامع ڈیزاسٹر ریسپانس سروسز (سی ڈی آر ایس) کے ہمراہ متاثرہ دیہات میں امدادی سرگرمیوں میں شریک تھیں۔
ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو سرکاری نوکریوں کیلئے اہل کرنے کا فیصلہ
بیان کے مطابق 4 ستمبر کی رات دورانِ قیام، خیمے میں موجودگی کے وقت ان پر بھورے ریچھ نے حملہ کیا تاہم سی ڈی آر ایس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کو بھگا دیا۔
قراۃ العین بلوچ کو فوراً قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور کوئی فریکچر نہیں ہوا۔ وہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں۔
صوابی: لڑکیوں کا روپ دھارنے والا ٹک ٹاکر گرفتار
گلوکارہ کی ٹیم نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں کیونکہ قراۃ العین کو مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی تمام عوامی سرگرمیوں کو ان کی صحت یابی تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
قرۃ العین بلوچ کون ہیں؟
قرۃ العین بلوچ (QB) ایک منفرد آواز کی مالک گلوکارہ ہیں جنہوں نے پاکستانی موسیقی میں خاص مقام بنایا ہے۔ ان کا سفر “Ankhian Nu Ren De” کور سے شروع ہوا، “Woh Humsafar Tha” نے شہرت کی لہروں سے ہم آہنگ کیا، اور “Kaari Kaari” نے بالی وڈ میں ان کے ساز کو پہنچایا۔ ان کی شناخت جذباتی انداز، جدت اور روایتی صوفیت کے امتزاج کی وجہ سے ہے۔