پاکستانی بچی کی بہادری پر مبنی فلم، بین الاقوامی فیسٹیولز میں مقبول

پاکستانی بچی کی بہادری پر مبنی فلم، بین الاقوامی فیسٹیولز میں مقبول


آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے مختصر بچی کی بہادری پر مبنی فلم ڈونٹ بی لیٹ مائرہ (Don’t Be Late, Myra) میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ڈونٹ بی لیٹ مائرہ فلم پاکستانی فلم ساز افیا نتھانییل کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے، جو لاہور کی ایک دس سالہ بچی مائرہ کی کہانی بیان کرتی ہے، جو اسکول سے گھر واپس آنے کے لیے اکیلی ایک خطرناک سفر طے کرتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں لازوال عشق شو کی نشریات کے خلاف درخواست دائر

فلم میں ندا احسن مائرہ کی بیمار ماں کے کردار میں نظر آئیں گی، جب کہ سمیرا صغیر نے اسکول ٹیچر کا کردار نبھایا ہے، دیگر اداکاروں میں مشتاق احمد، منیر حسین، شاہد ریاض، رضوان ریاض اور سہیل طارق شامل ہیں جو مائرہ کے سفر میں مختلف کرداروں کے طور پر سامنے آتے ہیں۔

یہ فلم اب تک کئی بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں پیش کی جا چکی ہے جن میں برجن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، مانٹریال انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، بگ ایپل فلم فیسٹیول، یوکے ایشین فلم فیسٹیول اور ووڈ اسٹاک فلم فیسٹیول شامل ہیں۔

امریکہ میں ہانیہ عامر کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

شرمین عبید چنائے نے فلم کے حوالے سے کہا کہ مائرہ کی کہانی نہایت اہم اور حقیقت پر مبنی ہے، یہ فلم اُن خوفوں کو بیان کرتی ہے جن کا سامنا ہر چھوٹی لڑکی کرتی ہے، اور ان کے اندر چھپی ہمت اور بقا کی خواہش کو اجاگر کرتی ہے، اس پروجیکٹ کا حصہ بننا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

واضح رہے کہ فلم ساز افیا نتھانییل اس سے قبل فلم دختر کی ہدایتکارہ بھی رہ چکی ہیں، جو پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top