اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایچ بی او میکس نے پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کر دیا ہے، صارفین اب ماہانہ 4.99 امریکی ڈالر (تقریباً 1,400 روپے) کے عوض یہ سروس حاصل کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ اقدام وارنر برادرز ڈسکوری کی جانب سے کیا گیا ہے، اور ایچ بی او میکس نے پاکستان سمیت 15 نئے ممالک میں بیک وقت اپنی سروس متعارف کرائی ہے، ان ممالک میں بنگلہ دیش، کمبوڈیا، مکاؤ، سری لنکا اور یوکرین بھی شامل ہیں۔
آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی والدہ کا انتقال ہوگیا
ابتدائی طور پر پاکستانی صارفین کے لیے مقبول عالمی سیریز اور فلمیں دستیاب ہوں گی، جن میں گیم آف تھرونز، ہاؤس آف دی ڈریگن، دی لاسٹ آف آس اور دی پِٹ شامل ہیں۔
کمپنی کے مطابق 2026 کے آغاز میں مشہور کامیڈی شوز فرینڈز اور دی بگ بینگ تھیوری بھی پلیٹ فارم پر شامل کئے جائیں گے اور صارفین اسمارٹ ٹی وی، موبائل فون اور ٹیبلیٹس پر استعمال کر سکیں گے، سروس میں پانچ علیحدہ پروفائلز بنانے کی سہولت، آف لائن دیکھنے کا آپشن اور والدین کے لیے کنٹرول سیٹنگز جیسے فیچرز بھی شامل ہیں۔
امریکہ میں ہانیہ عامر کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل
ماہرین کے مطابق ایچ بی او میکس کے پاکستان میں لانچ ہونے سے بین الاقوامی معیار کی تفریحی مواد تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔