بھارتی فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر آخرکار ردِعمل دے دیا۔
کرن جوہر حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے شو میں شریک ہوئے، جہاں اداکارہ جھانوی کپور بھی مہمان کے طور پر موجود تھیں۔ دورانِ گفتگو، ٹوئنکل نے کرن جوہر کو اچانک دُبلا ہونے پر مزاحیہ انداز میں چھیڑا تو محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔
کرن جوہر نے ہنستے ہوئے کہا، لوگ سمجھتے ہیں کہ میں کچھ دوائیں جیسے اوزیمپک استعمال کرتا ہوں، اسی لیے کھانا نہیں کھاتا۔
اس پر ٹوئنکل کھنہ نے فوراً جواب دیا، بیٹا، اتنے انجیکشن مت لیا کرو! اتنا دبلا ہو گیا ہے، ممی کیا بولے گی؟جس پر کرن نے مسکراتے ہوئے کہا، ممی تو آج کل کچھ نہیں کہتی۔
سلمان خان کا کرن جوہر کی فلم دی بل میں کام کرنے سے انکار
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کرن جوہر کی نئی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ پہلے سے کہیں زیادہ فِٹ نظر آ رہے ہیں۔
مداحوں نے ان کی اس تبدیلی پر مختلف قیاس آرائیاں کیں، تاہم کرن نے واضح کر دیا کہ ان کی فٹنس کا راز کسی دوا یا انجیکشن میں نہیں بلکہ منظم غذا، باقاعدہ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی میں ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں کرن جوہر نے بتایا کہ ان کے وزن میں نمایاں کمی ایک مشہور ڈائیٹ پلان اومیڈ (One Meal A Day) کے باعث ممکن ہوئی۔ وہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا کھاتے ہیں، مگر وہ کھانا مکمل طور پر صحت بخش غذاؤں پر مشتمل ہوتا ہے۔
کرن جوہر کی تعریف پر تین راتوں سے سو نہیں سکا ‘ چاہت فتح خان
