مشہور گلوکار اور نیو سول موسیقی کے بانی ڈی اینجیلو (D’Angelo) منگل کے روز 51 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ڈی اینجیلو کے اہل خانہ نے کہا کہ ہم غمگین ہیں کہ وہ ہمیں چھوڑ گئے، لیکن ان کے بے مثال موسیقی کے ورثے کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے، ہمارے خاندان کا چمکتا ہوا ستارہ اپنی روشنی کے ساتھ ہمیشہ یاد رہے گا، وہ کینسر کے طویل اور بہادری سے مقابلے کے بعد دنیا سے رخصت ہوئے۔
ڈی اینجیلو کے انتقال کی خبر پر سوشل میڈیا پر مداح اور ساتھی فنکار اپنی محبت اور تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں، امریکی ریپر ڈوجا کیٹ نے انہیں روح کی سچی آواز اور آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ قرار دیا۔
پشاور: عظیم اداکار دلیپ کمار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا
گلوکار ڈی اینجیلو، جن کا اصل نام مائیکل یوجین آرچر تھا، انھوں نے 1990 کی دہائی میں موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا، ان کا پہلا البم براؤن شوگر 1995 میں ریلیز ہوا اور یہ بل بورڈ کے ٹاپ ہپ ہاپ البمز میں چوتھے نمبر پر آیا، البم کے گانے کروزن اور لیڈی تنقیدی طور پر سراہے گئے۔
رولنگ اسٹون میگزین نے 2020 میں براؤن شوگر کو 500 عظیم ترین البمز میں شامل کیا اور اسے 183 ویں نمبر پر رکھا۔
فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم نیلوفر، دل کو چھو لینے والی محبت کی کہانی
ڈی اینجیلو نے اپنی زندگی میں دو مزید البمز ریلیز کیے، ووڈو اور بلیک میسیاح، جس نے بل بورڈ پر دو ہفتے نمبر 1 کا اعزاز حاصل کیا۔
ان کی موسیقی نے نیو سول صنف کو نئی زندگی دی اور ان کے گانے آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔