ناگپور: فلم “جھنڈ“ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے والے نوجوان بھارتی اداکار پریانشو کو ان کے دوست نے قتل کر دیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق 21 سالہ اداکار، جو بابو روی سنگھ چھیتری کے نام سے بھی جانے جاتے تھے، کو صبح ناگپور کے علاقے جاری پٹکا میں قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق پریانشو اور ان کا دوست دھرو لال بہادر اکثر ایک ساتھ شراب نوشی کرتے تھے۔ منگل کی رات دونوں ایک ویران مکان میں شراب پینے گئے جہاں ان کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا،جھگڑے کے دوران پریانشو نے دھرو کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی اوربعد ازاں وہ سو گیا۔
پولیس کے مطابق خوفزدہ دھرو نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پریانشو کے ہاتھ پاؤں پلاسٹک کی تاروں سے باندھ دیے اور تیز دھار آلے سے ان پر حملہ کردیا۔
بدھ کی صبح مقامی افراد نے پریانشو کو نیم برہنہ حالت میں شدید زخمی دیکھا اور فوراً اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردیا اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ملزم دھرو لال بہادر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ قتل کی وجہ نشے کے دوران ہونے والا معمولی جھگڑا تھا، واقعے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں افسوس کی لہر دوڑا دی ہے۔
بوبی دیول کی نئی فلم ‘بندر’ ریلیز سے پہلے ہی تنازع کا شکار
واضح رہے کہ پریانشو نے 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم “جھنڈ” میں ایک اہم معاون کردار ادا کیا تھا، جس میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار نبھایا تھا، اداکار کی کم عمری میں افسوسناک موت پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔