بالی ووڈ اداکارہ، ماڈل اورڈانسر ملائیکہ اروڑہ نے کہا ہے کہ وہ اب بھی محبت پریقین رکھتی ہیں اوردوسری شادی سے متعلق کبھی بھی انکارنہیں کیا۔
51 سالہ ملائیکہ نے اپنی ذاتی زندگی پرایک انٹرویو میں کھل کربات کرتے ہوئے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے اورنوجوان لڑکیوں کومشورہ دیا کہ وہ شادی جیسے بڑے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں۔
پاکستانی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر دنیا کی 10 حسین ترین اداکاراؤں میں شامل
اداکارہ نے کہا کہ جب ان کی ارباز خان سے شادی ہوئی تو وہ بہت کم عمر تھیں، اس سوشل میڈیا بیان پرمداحوں سمیت ناقدین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ ملائیکہ اوراربازخان 18 سالہ رفاقت کے بعد 2017 میں علیحدہ ہوگئے تھے بعد ازاں وہ ارجن کپور سے تعلقات میں رہیں تاہم 2024 میں ان کا یہ رشتہ بھی ختم ہوچکا ہے۔