معروف اداکارہ ماورا حسین (mawra hocane)33 سال کی ہوگئیں ،سالگرہ تقریب میں اہل خانہ کے ساتھ ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سالگرہ کے موقع پر ماورا حسین نے جینز کے ساتھ بلیک ٹی شرٹ زیب تن کی اور شوہر عامر گیلانی کے ساتھ رومانوی انداز میں تصاویر بنوائیں۔
ماورا نے اپنی پوسٹ میں کیپشن دیا: “Thirty Free” اور زندگی کے اس نئے سال پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ماورا حسین اور عامر گیلانی کو نہایت خوش دیکھا جا سکتا ہے،دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
یاد رہے کہ ماورا حسین اور عامر گیلانی نے ڈراما ثبات میں ایک ساتھ کام کیا تھا جہاں ان کی محبت پروان چڑھی اور پھر دونوں نے شادی کرلی۔
اداکارہ ماورا حسین انسٹاگرام پر 9.8 ملین سے زائد فالوورز رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کی ہر خوشی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔
عامر گیلانی کون ہیں؟
عامر گیلانی ایک تعلیم یافتہ اور معزز پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے دادا سید افتخار حسین گیلانی معروف وکیل اور سیاستدان تھے، جو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے دور میں 1988 سے 1990 تک وفاقی وزیر قانون کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
عامر گیلانی نے 2022 میں ہارورڈ لا اسکول سے قانون کی ڈگری حاصل کی، لیکن اداکاری کا شوق انہیں ٹی وی انڈسٹری میں لے آیا۔ انہیں ڈرامہ سیریل “ثبات” میں ‘حسن’ کے کردار سے شہرت ملی۔ انہوں نے مختلف میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا ہے اور ان کا حالیہ پروجیکٹ “ویری فلمی” نامی سیریز تھا۔