عشرت فاطمہ کا انتقال کی خبروں پر حیرت انگیز ردعمل

عشرت فاطمہ کا انتقال کی خبروں پر حیرت انگیز ردعمل


پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کی سوشل میڈیا پر انتقال کی خبریں زیر گردش ہیں جس پر ان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں خبر وائرل ہوئی تھی کہ پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئی ہیں۔

ریاض سیزن 2025: بالی وڈ کے تینوں خانز کی جوائے فورم میں دھواں دار انٹری

اس موقع پر مشہور نیوز اینکر توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں ان کے زندہ ہونے کے بارے میں بتایا، توثیق حیدر نے عشرت فاطمہ کو ویڈیو کال بھی کی۔

پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر کا کہنا تھا کہ میں ریڈیو پر ایک پروگرام کر کے گھر آئی ہوں میں نے آج کمبل دھونے ہیں۔

یاد رہے کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام کھیل اور کھلاڑی سے کیا، بعد ازاں وہ موسم کا حال بتانے لگیں اور پھر خبریں سنانے کا سفر شروع کر دیا۔

عامر لیاقت کو خواب میں کیسا اور کہاں دیکھا؟ یاسر حسین کا پرانا انٹرویو وائرل

انہوں نے 1980، 1990 اور 2000 کی دہائی میں پی ٹی وی کے رات 9 بجے کے اردو خبرنامے میں خبریں پڑھ کر بے پناہ مقبولیت حاصل کی، 2007 تک وہ پی ٹی وی سے منسلک رہیں، جس کے بعد انہیں ریڈیو پاکستان میں تعینات کیا گیا، وہ وائس آف امریکہ سے بھی وابستہ رہیں۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top