شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے منگنی کرلی

شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے منگنی کرلی


دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ(Sheikha Mahra) ایک بارپھرعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں اس باروجہ انکی منگنی ہے جوانہوں نے مشہورامریکی ریپرفرنچ مونٹانا سے کرلی ہے۔

ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے جون 2025 میں پیرس فیشن ویک کے دوران نجی تقریب میں منگنی کی، جس کی حال ہی میں تصدیق فرنچ مونٹانا کے نمائندوں نے کردی ہے، شہزادی جو دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی ہیں۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

گزشتہ سال 17 جولائی 2024 کواس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم کو طلاق دینے کا اعلان کیا،انہوں نے طلاق کے عنوان سے ایک پرفیوم بھی متعارف کروایا۔

شیخہ مہرہ اورفرنچ مونٹانا کو پہلی باراکتوبر2024 میں دبئی میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جب وہ ریپرکوشہرکے مختلف مقامات کی سیرکراتی ہوئی نظرآئیں۔

رواں سال پیرس فیشن ویک تک دونوں کومتعدد تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس سے افواہوں کوتقویت ملی اوراب ان افواہوں پرباقاعدہ مہرتصدیق ثبت ہوگئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top