نئی دہلی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی رہائشگا “منت” کی مزید 2 منزلیں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی رہائشگاہ “منت” ممبئی میں واقع ہے۔ جس کا شمار عالیشان جائیدادوں میں ہوتا ہے۔ جو سمندر کنارے موجود ہے۔
شاہ رخ خان کی رہائشگا اس وقت 2 بیسمنٹ، ایک گراؤنڈ فلور سمیت 6 منزلوں پر مشتمل ہے۔
بالی وڈ اداکار کی اہلیہ گوری نے مہاراشٹرا کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی کو عمارت میں اضافے کے لیے درخواست لکھ دی۔ جس میں عمارت کے لیے مزید 616 مربع میٹر کا رقبہ (2 اضافی منزلیں) شامل کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
“منت” میں مزید اضافے کے منصوبے میں 25 کروڑ روپے تک کی لاگت آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شردھا کپور کے آدھار کارڈ کی وائرل تصویر تہلکہ مچا گئی
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار نے سال 2001 میں “منت” کو خریدا تھا۔ گریڈ تھری ورثے کی حیثیت کے باعث اس عمارت میں مزید اضافے کی اجازت نہیں تھی جس کے باعث شاہ رخ خان نے 6 منزلہ ڈھانچہ ہے تعمیر کیا تھا۔
بھارتی اداکار کے مطابق اس وقت ان کے گھر کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔