اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی کے کیس سے نوجوانوں کو بڑا سبق لینا چاہیے کہ زندگی میں شارٹ کٹ نہیں، بلکہ محنت ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔
اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے حالیہ غیرقانونی گیمبلنگ ایپس کی تشہیر کے معاملے پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اُن سب نوجوانوں کے لیے سبق ہے جو سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔
انہوں نے کہا، “اب سب دیکھ لیں کہ ڈکی بھائی سے کس طرح پوچھ گچھ ہو رہی ہے، اور رجب بٹ کو بھی انٹرپول کے ذریعے واپس بلایا جا رہا ہے۔”
نادیہ خان نے مزید کہا کہ ایسے پیسے کا کیا فائدہ جس سے بدنامی ملے؟ “جب راتوں رات دولت آتی ہے تو اس کے ساتھ ذمے داری بھی آتی ہے، لیکن اگر وہ ذمے داری نہیں نبھائی جائے تو نقصان بھی بڑا ہوتا ہے۔
خلیل الرحمان قمر کی نادیہ خان پر تنقید
انہوں نے کہا کہ ایزی منی خطرناک ہے، والدین ہمیں ہمیشہ سمجھاتے تھے کہ جو پیسہ بغیر محنت کے آتا ہے، وہ جلدی ختم بھی ہو جاتا ہے، جبکہ جو دولت محنت سے حاصل کی جاتی ہے، اس کی قدر بھی ہوتی ہے اور عزت بھی۔
نادیہ خان نے بطور ماں کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اس واقعے سے نوجوانوں کو سمجھ آئے گی۔ “ہمارے بچے ان یوٹیوبرز سے بہت متاثر ہو گئے تھے، وہ سمجھتے تھے کہ تعلیم کے بغیر وی لاگنگ سے پیسہ اور عیاشی دونوں مل سکتی ہیں۔ اب انہیں دیکھنا چاہیے کہ ایسے شارٹ کٹ کا انجام کیا ہوتا ہے۔
ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں، محنت سے آگے بڑھیں، اور آہستہ آہستہ اپنی عزت اور کامیابی کمائیں کیونکہ محنت سے کمائی گئی کامیابی ہی اصل خوشی دیتی ہے۔
