پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کا جوڑا اپنی بہو کو دینا چاہتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ نے مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ اپنی شادی کی تقریبات اور ملبوسات پر بھی گفتگو کی۔
اداکارہ نے کہا کہ میری شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا تھا، میری والدہ کی خواہش تھی کہ میری شادی کی تقریبات کا آغاز دعا سے کیا جائے، اس تقریب میں زہرہ نگاہ نے دعا کروائی تھی۔ دعائے خیر کی تقریب کا سارا اہتمام گھر پر ہی کیا گیا تھا جو میرے لیے یادگار لمحہ تھی۔
مزید پڑھیں:شاہ رخ خان نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا
انہوں نے بتایا کہ میری دعائے خیر کے جوڑے کو ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں ڈیزائن کیا تھا، اس جوڑے پر میں نے ہلکا پھلکا میک اپ جیولری اور پھولوں کے گہنے کے ساتھ چوٹی باندھی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ جوڑا میرے لیے بے حد خاص ہے ، بہو کو سمجھاؤں گی کہ اس کا خیال رکھنا۔
