شادی اور طلاق کے بعد بھی امرتا نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا، سیف علی خان – ہم نیوز – Hum News

شادی اور طلاق کے بعد بھی امرتا نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا، سیف علی خان – ہم نیوز – Hum News


بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ شادی اور طلاق کے بعد بھی امرتا نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیف علی خان اور امرتا سنگھ وہ مشہور جوڑی تھی جن کی شادی اور بعد میں طلاق طویل عرصے تک فلمی دنیا میں موضوعِ بحث بنی رہی۔ آج بھی ان کا ذکر مختلف شوز میں کیا جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے بتایا کہ امرتا سنگھ نے ان کے فلمی کیریئر کے آغاز میں اور ذاتی زندگی میں ہر موقع پر ان کا ساتھ دیا۔

سیف علی خان کے مطابق، امرتا مجھ سے 12 سال بڑی تھیں، لیکن اس کے باوجود ہم نے شادی کی۔ اُس وقت میری عمر صرف 21 سال تھی جبکہ امرتا فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنا چکی تھیں۔ میں ابھی اس میدان میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امرتا نے ایک شریکِ حیات کے طور پر نہ صرف رہنمائی کی بلکہ مشکل وقت میں ان کا حوصلہ بھی بڑھایا۔

سیف علی خان نے بتایا کہ، “میں نے کبھی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی، مگر یہ حقیقت ہے کہ امرتا سے میرے دو بہت پیارے بچے ہیں، اور وہ میری زندگی کا اہم حصہ رہی ہیں۔”

اداکار نے مزید کہا کہ اگرچہ 13 سال ساتھ رہنے کے بعد 2004 میں دونوں کے راستے الگ ہوگئے، لیکن آج بھی ان کے درمیان احترام اور رابطہ قائم ہے۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ہم آج بھی ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں، اور ضرورت پڑنے پر بات بھی کر لیتے ہیں۔

 بھارت، سیف علی خان پر چاقو حملے میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top