سونو نگم کا پاکستان کے لیجنڈ گلوکار کو خراجِ تحسین

سونو نگم کا پاکستان کے لیجنڈ گلوکار کو خراجِ تحسین


بالی ووڈ کے معروف گلوگار سونو نگم نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خلیوی کو دے دیا۔

سونو نگم نے بھارتی صافی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ نہ صرف ایک عظیم گلوکار ہیں بلکہ ایک خوبصورت شخصیت بھی ہیں، میں نے اپنے کیریئر کی شروعات ان کے گانے “اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا” سے کی، جس نے مجھے بہت شہرت دی۔

گووندا اور سنیتا کے طلاق کی خبروں پر بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے یادگار واقعہ ہے کہ جب میں صرف 19 سال کا تھا عطا اللہ عیسیٰ خلیوی نے انہیں ذاتی طور پر فون کر کے کہا تھا کہ مسٹر سونو، میں پاکستان سے عطا اللہ عیسیٰ خلیوی بات کر رہا ہوں، آپ نے میرا گانا بہت اچھا گایا ہے۔

سونو نگم نے کہا کہ میں ہر اس شخصیت کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ نہ صرف ایک عظیم گلوکار ہیں بلکہ ایک خوبصورت شخصیت بھی ہیں، ان کا گانا اچھا صلہ دیا میری کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top