جنت مرزا نے خود سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

جنت مرزا نے خود سے متعلق بڑا انکشاف کردیا


 معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے خود سے متعلق حیران کن انکشاف کیا۔

یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران جنت مرزا نے خود سے جڑے بہت سارے معاملات پر گفتگو کی اور بتایا کہ ان کا ننھیال جاپان میں رہتا ہے اس لیے ان کا آنا جانا ہے۔

فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کی طبیعت خراب ہوگئی

جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ وہ ایک دور میں ایک ایسی چیز سے خوفزدہ تھیں جس کے بارے میں سوچ پر بھی ان کے پسینے چھوٹ جاتے تھے۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ کراچی میں طیارہ حادثے کے بعد مجھے جہاز میں سفر کرنے سے بہت خوف آتا تھا اور جہاز میں بیٹھ کر ایسا لگتا تھا کہ یہ آخری سفر ہے اور سب کچھ ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار اہل خانہ جہاز میں اسکردو جارہے تھے تو اس وقت ان کی حالت خراب ہوگئی تھی اور وہ مسلسل کانپ رہی تھیں جبکہ پسینہ چھوٹ رہا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top