تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے مشہور کامیڈین لکی ڈئیر انتقال کر گئے

تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے مشہور کامیڈین لکی ڈئیر انتقال کر گئے


تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے مشہور کامیڈین لکی ڈئیر انتقال کر گئے۔

وہ طویل عرصے سے علیل تھے، ان کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے، نامور کامیڈین لکی ڈئیر لاہور کے میو اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

شادی کے فیصلے میں والدین کی رائے کو نظر انداز نہ کریں، فرح سعدیہ کا نوجوان لڑکیوں کو مشورہ

60 سالہ فنکار گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ چالیس سال سے شوبز سے وابستہ تھے۔

اداکار سینکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کر چکے ہیں، ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کی حالت تشویشناک ہو چکی تھی۔

پاکستان کے معروف اداکار و ہدایتکار شہزاد بلا انتقال کر گئے

اہلِ خانہ کے مطابق وہ کومہ میں تھے اور ان کے گردے، جگر اور معدہ بھی کام کرنا چھوڑ چکے تھے۔

ٹیگز :

lucky dearکامیڈین لکی ڈئیر

متعلقہ خبریں





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top