January 12, 2025
تاپسی پنو نے خواتین کیلئے دہلی کو سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر قرار دے دیا

تاپسی پنو نے خواتین کیلئے دہلی کو سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر قرار دے دیا


ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل تاپسی پنو نے کہا ہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی خواتین کے لیے دوسرے شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ دہلی شہر دیگر شہروں کے مقابلے میں خواتین کے لیے غیر محفوظ شہر ہے۔ جس کا نے خود تجربہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے رہائشی اپنی بیٹیوں کو سورج ڈوبنے سے قبل گھر آنے کی تاکید کرتے ہیں جبکہ دیگر شہروں میں ایسا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے کبھی اپنے سابق شوہر کیخلاف کوئی بات نہیں، بشریٰ انصاری

تاپسی پنو نے کہا کہ میرا خود بھی تعلق دہلی سے ہے۔ میں سوچا کرتی تھی کہ ہر جگہ ایسا ہوتا ہے۔ ہر جگہ ہی چھیڑ چھاڑ کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔ میں نے جب دوسرے شہروں میں رہنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ صرف دہلی کے والدین ہی اپنی بیٹیوں کو گھر جلد لوٹنے کا کہتے ہیں۔ باقی شہروں میں ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک سیٹ پر کبھی غیر محفوظ محسوس نہیں کیا مگر میں نے بہت سی اداکاراں سے سیٹ پر کی جانے والی ہراسانی سے متعلق سن رکھا ہے۔

اداکارہ نے بھیڑ میں اپنے ساتھ پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق بھی انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بار مذہبی تہوار کے دوران بھیڑ میں مجھے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *