دنیا بھر میں ہالووین کے مہینے میں ایسی کئی فلمیں دیکھی جاتی ہیں جو ہلکی ڈراؤنی، مہم جوئی اور تخلیقی کہانیوں پر مبنی ہوتی ہیں، یہ فلمیں بچوں کے لیے نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ تخیل اور ہمت کو بھی اُجاگر کرتی ہیں، اور یہ 12 اینیمیٹڈ فلمیں بچوں کے ساتھ فیملی ٹائم کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔
ہیری پوٹر سیریز (Harry Potter Series)
جادوگرنی اور جادوگری ہالووین کے موضوع سے میل کھاتی ہے۔ ہیری پوٹر کی فلمیں بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں، اور ان میں سے بیشتر PG-13 ریٹنگ کی حامل ہیں، جو کم عمر بچوں کے لیے بھی مناسب ہیں۔
گندم کی خطرناک بیماری پر قابو پانے کے لیے جینیاتی تحقیق میں پیش رفت
کوکو (Coco)
یہ فلم میکسیکو کے “ڈے آف دی ڈیڈ” پر مبنی ہے، جہاں ایک نوجوان لڑکا مِگویل اپنے خاندان کی تاریخ تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگرچہ یہ ہالووین پر مبنی نہیں، مگر اس کا موضوع اور ماحول ہالووین کے مزاج سے ہم آہنگ ہے۔
اٹز دی گریٹ پمپکن، چارلی براؤن (It’s the Great Pumpkin, Charlie Brown)
1966 میں ریلیز ہونے والی یہ کلاسک اینیمیٹڈ فلم ہالووین کی رات چارلی براؤن اور اس کے دوستوں کی مہم کو دکھاتی ہے، جہاں وہ “گریٹ پمپکن” کے انتظار میں ہیں۔
نوجوانوں کی اے آئی چیٹس پر نگرانی، میٹا کا نیا فیچر
مانسٹر ہاؤس (Monster House)
2006 میں ریلیز ہونے والی یہ اینیمیٹڈ فلم تین بچوں کی کہانی ہے جو اپنے محلے کے ایک پراسرار گھر کی تحقیقات کرتے ہیں۔ یہ فلم ہالووین کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
دی کارپس برائیڈ (The Corpse Bride)
ٹم برٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ 2005 کی اینیمیٹڈ فلم ایک غیر معمولی جوڑے کی کہانی ہے جو موت کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔
فرینکن وینی (Frankenweenie)
ٹم برٹن کی ایک اور اینیمیٹڈ فلم، جو 2012 میں ریلیز ہوئی۔ یہ فلم ایک لڑکے کی کہانی ہے جو اپنے مرے ہوئے کتے کو زندہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
کورالائن (Coraline)
2009 میں ریلیز ہونے والی یہ اینیمیٹڈ فلم ایک لڑکی کی کہانی ہے جو ایک متوازی دنیا میں قدم رکھتی ہے، جہاں سب کچھ عجیب و غریب ہوتا ہے۔
ہوٹل ٹرانسیلوانیا (Hotel Transylvania)
ڈریکولا کی ملکیت میں ایک ہوٹل کی کہانی پر مبنی یہ فلم ہالووین کے موضوع پر مزاحیہ انداز میں روشنی ڈالتی ہے۔
مانسٹرز انکارپوریٹڈ (Monsters, Inc.)
پکسر کی یہ 2001 کی اینیمیٹڈ فلم دو دوستوں کی کہانی ہے جو بچوں کے ڈر سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔
یو اے ای میں نیا ’آئی‘ سسٹم، ورک پرمٹ اب چند دنوں میں جاری ہوگا
پیرانارمن (ParaNorman)
2012 کی یہ اینیمیٹڈ فلم ایک لڑکے کی کہانی ہے جو مردوں سے بات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک جادوئی دنیا میں پھنس جاتا ہے۔
ہیری پوٹر اینڈ دی چیمبرز آف سیکریٹس (Harry Potter and the Chamber of Secrets)
ہیری پوٹر کی دوسری فلم، جو ہالووین کے ماحول میں جادوگری اور مہم جوئی کو دکھاتی ہے۔
ہوٹل ٹرانسیلوانیا (Hotel Transylvania)
اس فلم میں ڈریکولا اور اس کے دوستوں کی نئی مہم جوئی کو دکھایا گیا ہے، جو ہالووین کے مزے کو دوبالا کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ہالووین کی ابتدا دو ہزار سال قبل کیلٹک تہوار “سَوِن” (Samhain) سے ہوئی، جو فصلوں کے اختتام اور سردیوں کے آغاز پر منایا جاتا تھا، لوگ یقین رکھتے تھے کہ 31 اکتوبر کی رات مُردوں کی روحیں واپس آتی ہیں، اس لیے وہ نقاب پہن کر اور آگ جلا کر برے بھوتوں سے بچنے کی کوشش کرتے تھے، بعد میں چرچ نے اسے “آل ہالووز ایو” کا نام دیا، جو وقت کے ساتھ ہالووین کہلایا۔
آج یہ تہوار دنیا بھر میں کوسٹیومز، کدو کی لالٹینوں اور ٹرک اَر ٹریٹ جیسی سرگرمیوں کے ساتھ تفریح اور تخلیقی اظہار کی علامت بن چکا ہے۔