‘بلیک میل کرکے شادی کی’، فیروز خان کا دوسری بیوی پر الزام

‘بلیک میل کرکے شادی کی’، فیروز خان کا دوسری بیوی پر الزام


معروف اداکار فیروز خان اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب پر سنگین الزامات لگانے کے باعث ایک مرتبہ پھر تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں۔

گزشتہ شب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک متنازع اسٹوری شیئر کی جس میں ڈاکٹر زینب کو ٹیگ کرتے ہوئے سنجیدہ نوعیت کے الزامات عائد کیے۔

وائرل ہونے والی اسٹوری میں لکھا گیا کہ مجھے اس رشتے میں زبردستی اور بلیک میلنگ کے ذریعے لایا گیا، میری والدہ اور بہن کے ساتھ ظلم ہوا جس کے بعد یہ رشتہ میرے لیے ختم ہو گیا ہے۔ مجھے کہا جا رہا ہے کہ اپنی والدہ اور بچوں کا ساتھ بھی نہ دوں ورنہ مجھ پر غلط الزامات لگائے جائیں گے۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے یوٹیوب کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

انہوں نے ڈاکڑ زینب کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’گھر واپس مت آنا، شکریہ’۔

فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی۔ ان کی پہلی شادی علیزہ شاہ سے ہوئی تھی جو 4 سال کے بعد 2022 میں طلاق پر منتج ہوئی۔

فیروز خان نے اسٹوری میں مزید لکھا کہ میں یہ سب اس لیے شیئر کر رہا ہوں کیونکہ سب کو مدد کی ضرورت ہے اور مجھے بھی۔ اور مجھے یقین ہے کہ میرے چاہنے والے مجھ پر اعتماد کریں گے۔

واضح رہے کہ امسال مارچ میں فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر زینب کی تعریفوں کے پل باندھے تھے۔

انہوں نے اتنا سہارا دینے والا اور خوبصورت ساتھی ملنے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشاءاللہ، اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے ایسی شاندار بیوی سے نوازا ہے۔ وہ اچھے اور برے دونوں وقتوں میں میرے ساتھ کھڑی ہے۔’

ہانیہ عامر معروف بنگلہ دیشی یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسٹوری وائرل کے بعد فیروز خان کے اکاؤنٹ سے ایک اور اسٹوری شیئر ہوئی جس میں فیروز خان نے لکھا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔

اس سے انہوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ڈاکٹر زینب کے حوالے سے متازعہ پوسٹ انہوں نے نہیں بلکہ ہیکر نے کی۔

ڈاکٹر زینب کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top