اعجاز اسلم

اعجاز اسلم


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کر گئیں۔

اعجاز اسلم نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو والدہ کے انتقال کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اداکار نے اپنی والدہ کی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اسپتال کے سفید لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی والدہ بیمار تھیں۔

ٹی وی، فلم، تھیٹر کے عظیم اداکار اور صداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

اداکارنے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری پیاری والدہ اس جہاں کو چھوڑ کر بہتر جہاں میں چلی گئیں ،اداکار نے مزید لکھا ہے کہ والدہ کی مہربانی، محبت اور حکمت ہمیشہ میرے دل میں رہے گی، جیسے ان کے جانے کا غم ہمارے قلب میں تازہ رہے گا۔

اعجاز اسلم نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ کہ انہیں اپنی قیمتی دعاؤں میں یاد رکھیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top