اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں


تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے 30 سالہ اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان کیا۔

ویڈیو اور تصاویر میں اداکارہ کو دلکش گہرے سرخ عروسی جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے دلہے نے اس پُرمسرت موقع پر روایتی سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی فجر شیخ نے اس خاص دن کو اپنے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ منایا، ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

فضا علی کا رئیلٹی ڈیٹنگ شو لازوال عشق پر کڑا ردعمل

واضح رہے کہ 2022 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ارم نامی لڑکی کے کردار سے فجر شیخ نے ڈیبیو کیا تھا۔ اس ڈرامے میں فجر شیخ کی پرفارمنس کو خوب پسند کیا گیا۔

اس کے علاوہ ڈرامہ سیریل ’قرض جاں‘ میں بینش کے سپورٹنگ رول سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، فجر شیخ نے ہارر فلم ’دیمک’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top