اداکارہ و میزبان مشی خان نے اداکاروں پرعمر کی بنیاد پر کی جانے والی تنقید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اداکارہ و میزبان مشی خان نے کہا کہ یہاں 40 سال کے بعد اداکاری کرنا گویا جرم سمجھا جاتا ہے جبکہ دیگر ممالک میں فنکاروں کے تجربے اور پختگی کو سراہا جاتا ہے۔
فلم ایسا میڈیم ہے جس سے ہم اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں، سلطانہ صدیقی
مشی خان نے انسٹاگرام پرشیئر کی گئی ویڈیو میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کا کام پسند نہیں آتا تو تنقید کریں لیکن عمر کو نشانہ بنانا کہاں کی سمجھ داری ہے؟
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اداکارائیں عمرکے ساتھ کام کرتی ہیں اورعزت پاتی ہیں لیکن پاکستان میں ایسا لگتا ہے جیسے 40 کا ہونا ہی گناہ ہے، انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا: “کیا 40 کے بعد اداکار زہرکھا لیں؟