یونیسف نے صبا قمر کو پاکستان میں بچوں کے حقوق کی پہلی قومی سفیر مقرر کر دیا

یونیسف نے صبا قمر کو پاکستان میں بچوں کے حقوق کی پہلی قومی سفیر مقرر کر دیا


معروف اداکارہ صبا قمر پاکستان میں بچوں کے حقوق اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے یونیسف کے مشن میں شامل ہوگئیں۔

یونیسف نے صبا قمرکوپاکستان میں بچوں کے حقوق کی پہلی قومی سفیر مقررکردیا ہے، یہ اعلان بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا جس کا مقصد لڑکیوں کے حقوق اور دنیا بھر میں انہیں درپیش مشکلات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اداکارہ زرنش خان نے معافی مانگ لی

اس موقع پر صبا قمر نے کہا کہ ان کے لیے یونیسف کے مشن کا حصہ بننا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جہاں کہیں بھی جاؤں گی سب بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی حمایت میں کام کرتی رہوں گی۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں یونیسف کی ٹیم کے ہمراہ سفر کے دوران بچوں اور خواتین کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا اور یونیسف کی جانب سے اٹھائے گئے موثر اقدامات کی بدولت ان مشکلات میں ہونے والی کمی کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top