معروف گلوکارہ حمیرا چنا نےکہا ہے کہ گلوکاری کے ابتدائی دنوں میں انہیں اپنے ہی خاندان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، حتیٰ کہ ان کے چچا نے والد سے تعلقات ختم کردیئے تھے۔
ایک انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے حمیرا چنا نے کہا کہ اگرچہ ان کے والد ایک فلم پروڈیوسرتھے اوروالدہ کو بھی فنونِ لطیفہ سے لگاؤ تھا تاہم گلوکاری کا پیشہ اختیارکرنے پرخاندان نے شدید ردِعمل دیا۔
اسکرین پر صائمہ نور کی واپسی، مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی
انہوں نے کہا کہ والد نے سندھی، پنجابی اوراردو فلمیں پروڈیوس کیں، اس لیے فن سے لگاؤ ان کے ماحول میں پہلے سے موجود تھا لیکن اسکے باوجود انہیں اپنے نام اورمقام بنانے میں سخت جدوجہد کرنا پڑی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج جہاں ہیں، اس مقام تک پہنچنے کیلئے انہیں برسوں کی محنت، مزاحمت اورصبرکا سامنا کرنا پڑا۔