کپل شرما کے کینیڈا میں قائم کیفے پر پھر حملہ

کپل شرما کے کینیڈا میں قائم کیفے پر پھر حملہ


معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیپس کیفے(kaps cafe) پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیفے کی عمارت پر جمعرات کو ایک بار پھر فائرنگ کی گئی۔ واقعہ کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی میں بیٹھے حملہ آور نے کیفے پر متعدد گولیاں برسائیں جس کی وجہ سے عمارت کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فائرنگ واقعے کی ذمہ داری مبینہ طور پر گینگسٹر لارنس بشنوی کے گروپ سے وابستہ کولویر سدھو اور گولڈی ڈھِیلون نے سوشل میڈیا پر قبول کی ہے۔

کن 2 شرائط پر اداکاری کی اجازت ملی؟ عجب گل نے اہم انکشاف کردیا

حملہ آوروں کی وائرل ایک مبینہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ’’ ہمارا عام عوام سے کوئی جھگڑا نہیں۔ جو لوگ ہمیں دھوکہ دیتے ہیں اُنہیں خبردار کیا جا رہا ہے اور جو بالی ووڈ شخصیات ہمارے مذہب کے خلاف بولتی ہیں، اُنہیں بھی تیار رہنا چاہیے کیونکہ گولیاں کہیں سے بھی آ سکتی ہیں۔‘‘

مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،یاد رہے 4 ماہ کے اندر تیسری بار کیفے پر فائرنگ ہوئی ہے۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top