کن 2 شرائط پر اداکاری کی اجازت ملی؟عجب گل نے اہم انکشاف کردیا

کن 2 شرائط پر اداکاری کی اجازت ملی؟عجب گل نے اہم انکشاف کردیا


معروف اداکار عجب گل (ajab gull)نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوبز کی خواتین سے دور رہنے اور کبھی خواجہ سرا کا کردار ادا نہ کرنے کی شرط پر اداکاری کی اجازت ملی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں مشہور ڈرامے’’جنجال پورہ‘‘ میں خواجہ سرا کے کردار کی پیشکش بھی ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنی شرائط کو نظر میں رکھتے ہوئے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ان کے مطابق انہیں لکھاری بننے کا شوق تھا اور وہ پی ٹی وی پر اپنا اسکرپٹ لے کر گئے تھے لیکن وہاں کسی پروڈیوسر نے انہیں اسکرپٹ کے بجائے اداکاری کرنے کی پیش کش کردی اور پھر وہ نہ چاہنے کے باوجود اداکار بن گئے۔

پوتے پوتیوں کی عمروں سے لکی نمبر چن کر دادا 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت گیا

عجب گل کے مطابق جب پوری انڈسٹری نے ان سے منہ موڑا تب افضال احمد نے ان کا ساتھ دیا اور انہوں نے سب کو بتایا کہ ابھی عجب گل کا وقت ختم نہیں ہوا اور پھر وہ کئی سال تک دوبارہ کام کرتے رہے۔

یاد رہے عجب گل نے پاکستان ٹیلی ویژن پشاور سنٹر سے ڈرامہ سیریل موسم سے آ غاز کیا اور سال 1998ء میں فلم ”قیامت سے قیامت” ان کی پہلی فلم تھی ، وہ اب تک لاتعداد اردو اور پشتو فلموں میں کام کرچکے ہیں ۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top