معروف اداکارہ مہربانو نے کہا ہے کہ وہ کسی کے لیے ریڈ کارپٹ نہیں بن سکتیں کہ وہ ان پر چلے۔
اداکارہ مہربانو نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی شخص کی بے وفائی برداشت نہیں کرسکتیں کیونکہ غلطی ان کی نہیں بلکہ بے وفائی کرنے والے کی ہوتی ہے۔
کورین اداکارہ کانگ سیوہا 31 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
انہوں نے کہا کہ انہیں ماضی میں سوشل میڈیا پرڈانس ویڈیوزاوردیگر پوسٹس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، مگراب وہ ایسی باتوں پرتوجہ دینا چھوڑ چکی ہیں۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایک بار بے وفائی برداشت کی لیکن خود کو قصوروارنہیں سمجھا،خودداری اور عزت نفس سب سے اہم ہیں وہ کسی بھی قسم کی زیادتی یا بے احترامی برداشت نہیں کرتیں۔