نئی دہلی: ہالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے طویل عرصے بعد ریمپ پر واک کی۔ ان کی کالی شیروانی میں آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
فیشن شو کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایک سو سے زائد ماڈلز نے شرکت کی۔ لیکن تمام تر توجہ کا مرکز سلمان خان کی شاندار انٹری رہی۔
سلمان خان نے شو کا اختتام ایک شاندار کالی را سلک کی اوپن شیروانی میں کیا۔ جس پر نفیس ریشم کی کڑھائی کی گئی تھی۔ جبکہ اس کے نیچے پن ٹک کرتا اور سیدھی پتلون پہنی گئی تھی۔ جس سے ایک شاہانہ اور جاذب نظر لک سامنے آئی۔
سلمان خان کی شیروانی کے کندھوں، سینے اور آستینوں پر گولڈن، میرون اور فوشیا پنک رنگوں میں پھولوں کی کشیدہ کاری نمایاں تھی۔
فیشن شو میں فلمی و فیشن انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں سشمیتا سین، بپاشا باسو، جنیلیا ڈیسوزا، سوناکشی سنہا، بوبی دیول، تانیا دیول، دیا مرزا، نسرّت بھروچا، ریا چکرورتی اور نیلم کوٹہاری سونی شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مومنہ مستحسن کی سوشل میڈیا پر واپسی، مداحوں کا خیرمقدم
واضح رہے کہ سلمان خان اس سے قبل بھی روایتی لباس میں ریمپ پر واک کر چکے ہیں۔ وہ 2018 میں کترینہ کیف کے ہمراہ منیش ملہوترا کے ملبوسات میں جلوہ گر ہوئے تھے۔ جب کہ فلم ”پریم رتن دھن پایو” کی پروموشن کے دوران انہوں نے کھادی کا پاجامہ کرتا اور شال کے ساتھ منفرد انداز اپنایا تھا۔