پہلگام واقعے پر بنی فلم کب ریلیز ہو گی؟

پہلگام واقعے پر بنی فلم کب ریلیز ہو گی؟


بھارت کی جانب سے آپریشن سندوراور مشن پہلگام جیسے ناموں پر مبنی پروپیگنڈا فلموں کے اعلان کے بعد پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ واقعے پر مبنی فلم تیار کر کے بازی پلٹ دی ہے۔

ٹیلی فلم ‘بے گناہ’ اپریل 2025 میں مقبوضہ کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے اس پُراسرار فائرنگ کے واقعے پر مبنی ہے جس میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واقعے کے فوراً بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا اور پھر آپریشن سندور کے تحت پاکستانی حدود میں جارحیت کا ارتکاب کیا۔

پاکستان نے بھارتی حملے کا نہ صرف مؤثر جواب دیا بلکہ جوابی کارروائی میں بھارت کے چھ جنگی طیارے بھی مار گرائے۔ اس کارروائی کو پاکستان نے معرکۂ حق کا نام دیا۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار

بھارت نے اس عسکری و سفارتی خفت کو چھپانے کے لیے اپنی فلم انڈسٹری کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا اور دو پروپیگنڈا فلموں، آپریشن سندوراور مشن پہلگام کا اعلان کیا۔

تاہم، ان فلموں کی ابھی تیاری شروع بھی نہیں ہوئی تھی کہ پاکستان نے ‘بے گناہ’ نامی ٹیلی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا۔

اس فلم کو نہ صرف کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، بلکہ یہ بھارتی میڈیا اور حکومت کے جھوٹے بیانیے کا بھرپور جواب بھی ہے۔

‘بے گناہ’ کا اسکرپٹ علی معین اور عرفان چانڈیو نے تحریر کیا ہے، جبکہ ہدایتکار کے فرائض معروف اداکار شمعون عباسی نے انجام دیے ہیں، جو فلم میں خود مرکزی کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔

ایک ہزار سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں سے بائیکاٹ کا اعلان

دیگر نمایاں اداکاروں میں فراز فاروقی، نازش جہانگیر، حسن نیازی اور سلیم شیخ شامل ہیں۔

ٹیلی فلم کا پہلا ٹیزر ستمبر 2025 کے اختتام پر جاری کیا گیا، اور توقع ہے کہ جلد ہی اسے ٹی وی اسکرینز پر دیکھا جا سکے گا۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top