پاکستانی اداکار نے حارث رؤف سے معافی مانگ لی

پاکستانی اداکار نے حارث رؤف سے معافی مانگ لی


لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سید جبران نے قومی کرکٹر حارث رؤف سے تنقید پر مافی مانگ لی۔

معروف اداکار سید جبران نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر حارث رؤف سے تنقید پر معافی مانگی۔

سید جبران نے اپنی شیئر کردہ پوسٹ پر لکھا کہ “دوستو، سچ کہوں تو مجھے اگلے روز بہت برا لگا۔ جب مجھے احساس ہوا کہ میں نے صرف ایک خاص کھلاڑی کے لیے سخت بیان دیا”۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پوری ٹیم پر عائد ہوتی ہے۔

سید جبران کو غلطی کا احساس ہونا سوشل میڈیا پر بہت سراہا گیا۔ اور صارفین نے ان کے اس اقدام کو مثالی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماورا حسین 33 سال کی ہوگئیں ،سالگرہ کی دلکش تصاویروائرل

واضح رہے کہ معروف اداکار سید جبران نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد حارث رؤف پر سخت تنقید کی تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top