ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ، دولت 2.1ارب ڈالر تک پہنچ گئی

ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ، دولت 2.1ارب ڈالر تک پہنچ گئی


ہالی ووڈ اور عالمی میوزک انڈسٹری کی سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ(taylor swift) نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کی امیرترین گلوکارہ بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت میں حالیہ دو برسوں میں ایک ارب ڈالر کا حیران کن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ان کی کل دولت 2.1 ارب ڈالر (تقریباً 595 ارب پاکستانی روپے) تک جا پہنچی ہے۔

شادی نہ کرنے کا فیصلہ والدہ کی خدمت کے لیے کیا،برکت علی کا انکشاف

ٹیلر سوئفٹ نے2023 میں پہلی بار ارب پتیوں کی فہرست میں جگہ بنائی تھی، تاہم صرف دو سال کے اندر ان کی دولت تقریباً دگنی ہو گئی ہے۔

دولت کے لحاظ سے اب وہ ریہانا، بیونسے، میڈونا اور سیلین ڈیون جیسی عالمی شہرت یافتہ گلوکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔

میوزک ناقدین کے مطابق، ٹیلر سوئفٹ کا یہ سفر صرف کامیابی نہیں بلکہ فن، کاروباری ذہانت اور خودمختاری کی ایک مثال ہے جس نے انہیں نہ صرف موسیقی کی دنیا بلکہ کاروباری دنیا میں بھی ایک طاقتور شخصیت بنا دیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top