ٹوٹے ہوئے دل پر آنسو بہاتے رہنا سمجھداری نہیں، مشی خان

ٹوٹے ہوئے دل پر آنسو بہاتے رہنا سمجھداری نہیں، مشی خان


سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان گل آرزو خان المعروف مشی خان نے کہا ہے کہ اپنے خلاف باتیں کرنے والے کو معاف کرنے کی روادار نہیں، ایسے شخص کو اس کے گھر تک چھوڑ کر آتی ہوں۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ مشی خان کا کہنا تھا کہ ٹوٹے ہوئے دل پر آنسو بہاتے رہنا سمجھداری نہیں، زندگی میں کچھ لوگوں کا بچھڑنا نقصان نہیں ہوتا، لہذا خود کو سنبھال کرآگے بڑھ جانا چاہیے۔

صرف پاکستانی جہاز میں سن گلاسز لگا کر سفرکرتے ہیں، جگن کاظم

آئیڈیل شریک حیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی میں آئیڈیل یا بےعیب کچھ نہیں ہوتا اور یہی اس کی خوبصورتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی سوشل میڈیا پرمیرے خلاف باتیں کرتا ہے تو میں اسے گھر تک چھوڑ کر آتی ہوں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top