ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز اور آنا دے آرمس نے 9 ماہ کے رومانوی تعلق کے بعد علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں نے باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا کہ وہ ‘دوست ہی اچھے ہیں’ اور ان کے تعلقات مزید آگے نہیں بڑھ سکتے۔
یہ خبر ایسے وقت پر سامنے آئی جبکہ ٹام اور آرمس کے مداح ان کی شادی کی خوشخبری کا بے تابی سے انتظار کر رہے تھے۔
اگرچہ دونوں کے درمیان رومانوی تعلق ختم ہو گیا ہے، مگر وہ آنے والی فلم ‘Deeper’ میں اب بھی ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رشتہ خوشگوار تھا، مگر دونوں نے سمجھا کہ وہ مستقبل ایک ساتھ نہیں دیکھ رہے۔
یاد رہے کہ جوڑے کو متعدد بار نجی تقریبات، ویک اینڈ گیٹ ویز اور بین الاقوامی دوروں پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس سے ان کے تعلق کی خبریں گرم ہوئیں۔
تاہم دونوں نے باہمی رضامندی اور خوش اسلوبی سے علیحدگی اختیار کی ہے اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔