وینا ملک پہلی ناکام شادی پر بول پڑیں

وینا ملک پہلی ناکام شادی پر بول پڑیں


ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ جلد دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے قبل پہلی ناکام  شادی کا تلخ تجربہ بتا کردیا۔

اداکارہ نے کہا کہ  سابق شوہر کی خاطر اپنی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ میں نے اپنے شوہر کے لیے میڈیا کو چھوڑا، میں پردہ کرنا چاہتی تھی اور وہ مجھے انٹرویوز کے لیے کیمرے کے سامنے لے آتا تھا۔

شاہ رخ خان کے شائستہ انداز نے فین کے دل جیت لئے

سابق شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں نے سوچا تھا کہ ارینجڈ میرج کا انتخاب کروں گی لیکن اب میں سوچتی ہوں کہ وہ صرف ایک کاغذی شادی یا معاہدہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ  بعض اوقات جب آپ کے پاس دولت ہوتی ہے، تو آپ کو لگتا ہے کہ آپ ہی کافی ہیں کہ کسی دوسرے شخص کی مالی مشکلات اور نفسیاتی مسائل کو ٹھیک کر سکیں، لیکن ایسا نہیں ہوتا کیونکہ آپ کو اسی شخص سے ایسی چوٹ ملتی ہے جس کی توقع نہیں تھی۔

اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد 

انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں نے برائی کو چھوڑ کرصحیح راستہ اپنایا تو مجھے جنید جمشید نے خبردار کیا تھا کہ اب اللہ آپ کا امتحان لے گا اور بہت سے آزمائش آئیں گی، میری زندگی میں معجزات دیکھنے کو ملے۔

مختلف انٹرویوزسمیت اپنی پوسٹ میں صرف اور صرف شہریار ہی سے متعلق بات کرتی سنائی دیتی ہیں، لیکن حال ہی میں اداکارہ نے حافظ  احمد کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ میرا شوہر ہماری طلاق کے بعد بچوں کو یہ کہہ کر اپنے ساتھ لے گیا میں انکے ساتھ  کچھ  وقت گزارنا چاہتا ہوں اور میں کچھ عرصے بعد انہیں لے جا سکتی ہوں بعدازاں  وہ اپنے وعدے سے مکر گیا ۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ،یہاں تک کہ مجھے بچوں کے لیے تاوان بھی دینا پڑا اور میں نے طویل قانونی جنگ لڑ کر وہ کیس جیتا۔

انہوں نے کہا کہ میں اکیلی ماں ہوں لیکن میرے ماں باپ میرے ساتھ ہیں، میرے والد بچوں کو اسکول چھوڑنے اور واپس لینے جاتے ہیں، میری والدہ ان کے لیے کھانا بناتی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top