بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیوراکونڈا ایک سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تلنگانا کے ضلع جوگل امبا گڈوال میں پیش آیا، جہاں اداکاراپنی گاڑی میں پُتاپرتھی سے حیدرآباد جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق دوپہر تقریباً 3 بجے ان کے آگے چلنے والی ایک گاڑی نے اچانک دائیں جانب موڑ کاٹا جس کے باعث وجے کی گاڑی اس سے ٹکرا گئی، گاڑی میں موجود دو افراد خوش قسمتی سے محفوظ رہے، تاہم گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔
حادثے کے بعد اداکار نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سب ٹھیک ہے، گاڑی کو ٹکر لگی لیکن ہم محفوظ ہیں، سرمیں تھوڑا درد ہے، خبروں سے پریشان نہ ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے دیوراکونڈا نے اداکارہ رشمیکا مندانا سے 3 اکتوبر کو حیدرآباد میں منگنی کرلی ہے۔
بٹ خیلہ میں ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھارنے والی لڑکی گرفتار
جس کی تقریب ان کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوئی اوراس میں صرف قریبی اہل خانہ نے شرکت کی، جوڑے کی شادی آئندہ سال فروری میں متوقع ہے۔