میرے بیٹے کے چھوٹے سوال نے میری زندگی پر گہرا اثر چھوڑا ، کاجول

میرے بیٹے کے چھوٹے سوال نے میری زندگی پر گہرا اثر چھوڑا ، کاجول


بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنے ٹاک شو میں بیٹے سے جڑا ایک ایسا لمحہ شیئر کیا جس نے ان کی زندگی اور سوچ پر گہرا اثر چھوڑا۔

کاجول اور ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں ٹو مچ کے نئے ایپی سوڈ کی میزبانی بڑے دلچسپ انداز میں کی، جس میں مہمان کے طور پر عالیہ بھٹ اور ورون دھون موجود تھے۔

اس دوران کاجول نے والدین کے تجربات پر بات کی اور جب عالیہ نے ان سے ایک بچوں کی پرورش کی اہم ٹپ پوچھی، تو کاجول نے نہایت سادگی سے کہا، ’بس ان کی سنو… صرف سنو۔‘

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے یوٹیوب کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

کاجول نے وضاحت کی کہ اکثر والدین سمجھتے ہیں بچے زیادہ نہیں جانتے اور ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بچوں کی چھوٹی چھوٹی باتیں بھی بڑے سبق دے سکتی ہیں۔

کاجول نے یاد کیا کہ جب ان کا بیٹا یوگ صرف آٹھ سال کا تھا، تو اس نے اچانک ان سے پوچھا،مما، آپ خود سے کتنا پیار کرتی ہیں؟ میں نے جواب دیا کہ تقریباً 60 سے 70 فیصد محبت کرتی ہوں ، اس پر یوگ نے فوراً کہا، نہیں مما، آپ کو ہمیشہ سو فیصد خود سے پیار کرنا چاہیے۔

کاجول نے بتایا کہ بیٹے کی یہ بات ان کے دل کو چھو گئی اور وہ آج بھی اس نصیحت کو یاد رکھتی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top