لاہور: معروف فلم اسٹارمیراایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں تاہم اس بار وجہ ان کی کوئی نئی فلم یا پروجیکٹ نہیں بلکہ ایک ویڈیو ہے جو سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ معروف فلم اسٹارواداکارہ میرا بیرونِ ملک قیام کے دوران کار چلاتے ہوئے کسی گانے پرخود کوریکارڈ کرتی نظرآتی ہیں۔
اداکارہ نیلم منیر کی بھارتی حکومت پر کڑی تنقید
ویڈیو میں خاصی تھکی ہوئی اورغیرمتوازن دکھائی دے رہی تھیں، جس پرکئی نے خدشات کا اظہار کیا ہے، بعض صارفین نے انہیں نشے کی حالت میں قراردیا اورکہا کہ یہ طرزعمل ایک ذمہ دار شخصیت کوزیب نہیں دیتا۔
ایک صارف نے لکھا، “میراجی ہوش میں آکریہ ویڈیو ضرورڈیلیٹ کریں گی” جبکہ دوسرے نے مشورہ دیا، “پیسے ضائع کرنے کے بجائے کسی مستحق کی مدد کریں” فی الحال میرا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔